• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمعونہ میر بادشاہ قیصر کی تاحیات نااہلی کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ

سابق رکن صوبائی اسمبلی پنجاب شمعونہ میر بادشاہ قیصر کی تاحیات نااہلی کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔ 

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے شمعونہ میر بادشاہ قیصر کی تاحیات نااہلی ختم کرنے کا فیصلہ 16 مارچ کو دیا تھا۔

اس اپیل کی سماعت جسٹس عمر عطابندیال، جسٹس قاضی محمد امین اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل بینچ نے کی تھی۔ 

جبکہ تاحیات نااہلی ختم کرنے کا فیصلہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے تحریر کیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ وراثت میں ملی زرعی اراضی ظاہر نہ کرنا ایسا اقدام نہیں جس پر تاحیات نا اہلِ قرار دیا جائے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ محمد حنیف عباسی بنام عمران خان، خواجہ آصف بنام عثمان ڈار میں اصول قانون وضع کیا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ معصومانہ غلطی کی بنیاد پر کسی کو زندگی بھر کی نا اہلی کی سزا نہیں دی جاسکتی۔

اس فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن ٹریبونل نے سنے بغیر شمعونہ قیصرانی کو تاحیات نااہل کرنے کا فیصلہ دیا۔

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

تازہ ترین