• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی ون ڈے رینکنگ جاری، نیوزی لینڈ نے انگلینڈ سے پہلی پوزیشن چھین لی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ساتھ ون ڈے انٹرنیشنل کی نئی عالمی رینکنگ جاری کردی۔ 

ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ نے عالمی چیمپیئن انگلینڈ سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار رکھا ہوا ہے۔ 

آئی سی سی سالانہ رینکنگ اپ ڈیٹ پر نیوزی لینڈ 121 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ گیا۔

عالمی چیمپئن انگلینڈ ٹاپ سے چوتھے نمبر پر چلا گیا۔

ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا دوسرے، بھارت تیسرے جنوبی افریقہ پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔

ٹیسٹ ٹیموں کی سالانہ رینکنگ کا اعلان پاکستان اور زمبابوے ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر کیا جائے گا۔

تازہ ترین