اسلام آباد ( وقائع نگار )وزارت تعلیم نے کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20فیصد کمی کا اعلان کر دیا جس کے تحت اپریل اور مئی کے فیسوں میں 20فیصد کمی کی جائیگی، وزارت تعلیم نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اپریل اور مئی کے فیسوں میں 20فیصد کمی کی جائے اور فیسوں میں کمی کا اطلاق 8ہزار زائدفیسوں والےاداروں پرہوگا۔