پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اور نیو سنگم کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انو ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں اب تک 117 میچز کھیلے جاچکے ہیں ان میں سے 90 میچز کراچی میں اور 27 میچز اندرون سندھ میں کھیلے گئے اندرون سندھ کے گروپ ایچ سے غوری کرکٹ کلب حیدرآباد اور سندھ اسٹار کرکٹ کلب سکھر نے ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا، پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی 16 ٹیمیں لیگ کی بنیاد پر ہونے والے مقابلوں میں شرکت کریں گی۔
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی 168 ٹیموں کو آٹھ گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جن کے مابین 152 ناک آوٹ میچز کھیلے جارہے ہیں ہر گروپ سے دو دو ٹیمیں پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ٹیموں کے میچز لیگ کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے 16 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا جائے گا ہر گروپ سے دو دو ٹیمیں پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرینگی اس کے بعد کوارٹر فائنلز ، سیمی فائنلز اور پھر فائنل میچ کھیلا جائے گا۔
اس طرح پری کوارٹر تک رسائی حاصل کرنے والی 16 ٹیموں کے مابین لیگ کی بنیاد پر 31 میچز کھیلے جائیں گے ، ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 183 میچز کھیلے جائیں گے ٹورنامنٹ کمیٹی کی مکمل تیاری ہے کہ وہ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز 18 مئی سے شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے مگر ٹورنامنٹ کمیٹی نے میچز کا انعقاد کویڈ 19 کی صورتحال سے مشروط کردیا ہے اس سلسلے میں حکومتی احکامات کا انتظار کیا جائے گا۔