کراچی کے علاقے عیسیٰ نگر ی میں 4 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
پولیس کے مطابق بچی ایک گھر میں ٹیوشن پڑھنے جاتی ہے، جہاں مبینہ طور پر اس سے زیادتی کی گئی۔
اہل خانہ نے الزام لگایا کہ ٹیوشن والی خاتون کے بھائی نے مبینہ طور پر 4 سالہ بچی سے زیادتی کی ہے۔
اہل محلہ واقعے کے خلاف سڑک پر نکل آئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔