• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکولین فرنینڈس کا لوگوں کی مدد کے لیے فاؤنڈیشن کے قیام کا اعلان

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے منگل کو یو اونلی لیو ونس (وائی او ایل او) فاؤنڈیشن کے قیام کا اعلان کیا۔

اس فاؤنڈیشن کے قیام اور آغاز کا مقصد کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران لوگوں میں مہربانی اور ہمدردی پر مبنی اسٹوریز کو شیئر اور تخلیق کرنا ہے۔ 

فلم کک کی اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ متعدد این جی اوز کے ساتھ اس وقت منسلک ہیں، یہ غیر سرکاری ادارے معاشرے میں مختلف ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے کام کررہی ہیں۔


اپنے انسٹا گرام پر اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے جیکولین فرنینڈس نے لکھا کہ ہمیں زندگی ایک بار ملتی ہے، آیئے ہم جو کرسکتے ہیں وہ کریں تاکہ دنیا میں تبدیلیاں لاسکیں۔ 

انھوں نے کہا کہ انھیں یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے کہ  وہ یولو (وائی او ایل او فاؤنڈیشن) شروع کررہی ہیں۔ اسکا مقصد ہمدردی و مہربانیوں پر مبنی کہانیوں کی تخلیق اور اسکو شیئر کرنا ہے۔

تازہ ترین