• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکولوں میں قرآن کو نصاب کا لازمی حصہ نہ بنانا آئین سے انحراف ہے، حافظ نعیم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمنٰ نے کہاہے کہ سندھ حکومت کا صوبے میں پہلی تادسویں جماعت کے بچوں کیلئے سرکاری و نجی اسکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم کو نصاب کا لازمی حصہ نہ بنانااور اس حوالے سے ملک کے دیگر صوبوں کی طرح قانون سازی نہ کرنا ملک کے آئین سے انحراف ہے،سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے اور خود کو لبرل اور سیکولر ثابت کرنے کیلئے ملک کی اکثریت کے احساسات و جذبات مجروح کرنے کی بجائے فوری طور پر سرکاری و نجی اسکولوں میں قرآن پاک لازمی پڑھانے کے حوالے سے قانون سازی کرے، انہوں نے اپنے ایک مزمتی بیان میں کہا کہ سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کے رکن سید عبد الرشید کی جانب سے اس حوالے سے قرارداد بھی جمع کرائی جاچکی ہے،سندھ حکومت فوری طور پر عملی اقدامات کرے اور لیت و لعل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاخیری حربے اختیار نہ کرے،حافظ نعیم الرحمنٰ نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو کا آئین کے بنیادی ڈھانچے کو نظر انداز کرنا نہ صرف آئین بلکہ ذوالفقار علی بھٹو کے فیصلوں سے بھی انحراف ہے۔

تازہ ترین