• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارتک آریان کی دلچسپ انداز میں لوگوں کو ماسک پہننے کی تلقین

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ سے تعلق رکھنے والی بہت سی شخصیات بھی کورونا کا شکار ہوچکی ہیں جب کہ اداکاروں کی جانب سے اپنے مداحوں سے کورونا ایس او پیز کی پابندی کی درخواست بھی کی جارہی ہے۔ بولی وڈ اداکار کارتک آریان نے دلچسپ انداز میں لوگوں کو ماسک پہننے کی تلقین کی ہے۔ انسٹاگرام پر کارتک نے ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ بغیر فیس ماسک کے ایک ڈائنوسار کے منہ کے قریب بیٹھے ہیں۔کارتک آریان نے پیغام دیا ہےکہ کورونا بغیر ماسک والوں کو اس طرح نگل رہا ہے۔خیال رہےکہ بھارت کے اسپتالوں میں گنجائش اور آکسیجن نہ ملنے کے باعث اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔ بعض ممالک نے بھارت میں صورتحال کو دیکھتے ہوئے اپنے سفارتی عملے کو نکالنا شروع کردیا ہے۔یاد رہے کہ بھارت میں کورونا کی ہلاکت خیزیاں جاری ہیں اور مسلسل 12 ویں روزکورونا کے 3 لاکھ سے زائد نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 3 ہزار 417 اموات بھی ریکارڈ ہوئی ہیں۔

تازہ ترین