• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپورٹس ڈائریکٹ کو کسٹمرز کے اطمینان کے سروے میں کم تر درجہ مل سکا

لندن (پی اے) سپورٹس ڈائریکٹ کو کسٹمر کے اطمینان کے سروے میں کم ترین درجہ ملا ہے اس نے آئوٹ ڈور اور اسپورٹنگ ایکوئپمنٹ خریدنے کے لئے بہترین جگہوں کے کنزیومر سروے میں سب سے آخر کا درجہ حاصل کیا ہے۔ مائیک ایشلے کے ایشلے فریزرز گروپ کی زیر ملکیت کام کرنےو الے ریٹیلر پر اس کی آفٹر سیلز سروس، مصنوعات کی گارنٹی اور کوویڈ 19 کے جواب پر تنقید کی گئی ہے۔ 10 ہزار گاہکوں کے وچ سروے میں ریٹیلر روہن ٹاپ پر رہا جس کے بعد سوویٹی بیٹی اور پھر کوسوولڈ آئوٹ ڈورز کا نمبر آیا ہے، سپورٹس ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ وہ گاہک کے لئے خریداری کی سہولت کو بہتر بنانے کیلئے مناسب سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ شاپ چین نے کہا ہے کہ اس سے کنزیومر ریویو ویب سائٹ ٹرسٹ پائلٹ پر 3 اعشاریہ 8 کی حالیہ ریٹنگ کا اظہار ہوا ہے۔ وچ نے شاپرز ارکان اور عام افراد سے پوچھا تھا کہ وہ یوکے کے سب سے بڑے اور بہت معروف ریٹیلرز کے لئے ورائٹی آف فیکٹرز پر اپنے تجربات کو درجہ دیں اس میں پروڈکٹ رینج اور کوالٹی، کسٹمر سروس، ان اسٹور اور آن لائن کے تجربات، رقم کی قدر، آفٹر سیلز سروس اور کوویڈ 19 کے بحران کے سٹور کا ردعمل شامل تھا۔ اسپورٹس ڈائرکٹ عدم اطمینان کے 65 فیصد اسکور کے ساتھ 29 ریٹیلرز کی فہرست میں شامل تھا شاپرز نے اسے آفٹر سیلز سروس اور اس کی ضمانتوں کے لئے صرف 2 اسٹارز دیئے، نچلے درجے میں کوسٹکو اور لٹل وڈز بھی شامل تھے جنہوں نے 67 فیصد سکور کیا۔ لٹل وڈز نے سروے کے بارے میں تبصرے سے انکار کردیا جب کہ کوسٹکو تک رسائی نہیں ہوسکی۔ اسپورٹس ڈائرکٹ نے کووڈ 19 کے اپنے جواب پر صرف 2 سٹارز حاصل کئے جس کے حوالے سے شاپرز سے اسٹورز اور ویب سائٹس کو وبا سے متعلق تبدیلیوں مثلاً قطار لگانے کے سسٹمز، سماجی فاصلے اور ڈلیوری میں تاخیر کے بارے میں درجہ دینے کے لئے کہا۵ گیا تھا متعدد جواب دہندگان نے اسپورٹس ڈائرکٹ پر دستیاب اشیاء کی رینج کے بارے میں مثبت تبصرہ کیا تاہم پھر بھی وہ مجموعی طور پر تین اسٹارز حاصل کرسکا۔ کچھ کسٹمرز نے کہا کہ صرف اس کی خراب ریٹرن پالیسی رہی۔ فہرست کے دوسرے اختتام پر سب سے زیادہ درجہ حاصل کرنے والی شاپ آئوٹ ڈور اینڈ کلوتھنگ ریٹیلر روہن رہی اس نے 87 فیصد پازیٹو اسکور کیا۔ ویمنز ورک آئوٹ ویئرریٹیلر سوویٹی بیٹی 82 فی صد ریٹنگ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جب کہ اس کے بعد کوٹسوولڈ آئوٹ ڈورز 74 فی صد ریٹنگ کے ساتھ رہا۔ وچ کی منی اینڈ شاپنگ ایڈیٹر ایل کلارک نے کہا ہے کہ سپورٹس اور آئوٹ ڈور ایکوئپمنٹ ہمیشہ سستے نہیں ہوتے اور اس لئے شاپرز کو اس قابل ہونے کی ضرورت ہے کہ وہ اپنے منتخب ریٹیلر پر سروس اور رقم کی مسابقتی قدر کے بارے میں بھروسہ کریں۔

تازہ ترین