• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی وفد کی معذرت قبول، کراچی پریس کلب آمد پر پابندی ختم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام کے وفد کی معذرت کے بعد جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پر کراچی پریس کلب میں داخلے پر عائد پابندی ہٹالی گئی۔ منگل کو جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اسلم غوری کی سربراہی میں جمعیت علمائے اسلام کے وفد نے کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی ،سیکرٹری رضوان بھٹی اوردیگر عہدیداروں سے ملاقات کی ۔وفدمیں مولانا عبدالکریم عابد،مولانا ڈاکٹرنصیر الدین سواتی ،مولانا امین ﷲ ،مولانا عمر صادق ،سمیع الحق سواتی ،مولانا عطاء الرحمن اور وحید خان سواتی شامل تھے ۔

تازہ ترین