• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہراہ ناران کو ساڑھے پانچ ماہ کے طویل وقفہ کے بعد کھول دیا گیا

ایبٹ آباد(اے پی پی)شاہراہ ناران کو ساڑھے پانچ ماہ کے طویل وقفہ کے بعد ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔ ترجمان نیشنل ہائی اے اتھارٹی (این ایچ اے) کے مطابق ایک ماہ کے عرصہ میں چھوٹے بڑے 8 گلیشیرز کی کٹائی اور تمام رکاوٹیں دور کر کے شاہراہ کو ناران تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ گذشتہ سال 16 نومبر کو شدید برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث لمبی پٹی سے ناران تک شاہراہ متعدد مقامات پر بند ہو گئی تھی۔

تازہ ترین