• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کا پہلا ریموٹ کنٹرول بحری جہاز مائی فلاور 400 بحر اوقیانوس سے سفر کیلئے تیار

لندن (اے پی پی)دنیا کا پہلا ریموٹ کنٹرول بحری جہازمائی فلاور 400 جلد ہی بحر اوقیانوس سے اپنے سفر پر روانہ ہوگا۔ اس ریموٹ کنٹرول بحری جہاز کو کوئی انسان نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت سے تیار ایک روبوٹ کپتان چلائے گا۔ مائی فلائی کا جدید جہاز اصلی جہاز کے روٹ پرچلے گا۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کے ذریعہ شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق مائی فلاور400 اس ماہ کے وسط میں انگلینڈ کے پلائی موتھ سے امریکی ریاست میساچوسٹس پہنچے گا۔

تازہ ترین