لاہور (جنگ نیوز) لاہور کے علاقے ڈيفنس میں قتل کی گئی 25سالہ برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی کے قتل کا مقدمہ اس کے پھوپھا کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ لڑکی کے قتل کے شبے میں 2 نامزد ملزمان سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق مدعی کو مقتولہ نے چند روز پہلے بتایا تھاکہ اس کے دو دوست اس سے شادی کرنا چاہتے ہیں لیکن انکار پر قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں ، لڑکی کے انکار پر دونوں نے دو نامعلوم افراد کے ساتھ مل کر اسے قتل کیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ ماہرہ کو گردن پر گولی لگی ، جسم پر بھی زخم کے نشانات پائے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ورثاء لندن سے آئيں گے تو لاش ان کے حوالےکی جائے گی ،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔