• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوبارہ گنتی کا فیصلہ کھلے دل سے قبول کرینگے، محمد زبیر


کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ دوبارہ گنتی کا فیصلہ جس کے حق میں آئے گا اسےکھلے دل سے قبول کریں گے،پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ ن لیگ جانتی ہے وہ الیکشن ہاری ہے ، اپنی جھینپ مٹانے کیلئے یہ سب کر رہے ہیں، بانی زندگی ٹرسٹ شہزاد رائے نے کہا کہ ہم کوشش کرتے ہیں کہ ایسا ماحول بنائیں لوگ سرکاری اسکولوں کی طرف آئیں۔مسلم لیگ نون کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ آج کے فیصلے پر ہم مطمئن ہیں اور دوبارہ گنتی کی قانون میں اجازت ہے اور جب خاص طور پر فرق کم ہو دونوں امیدواروں میں اور مسترد ووٹس سات سو ہیں جو فرق سے زیادہ ہیں دوبارہ گنتی کے بعد فیصلہ جس کے حق میں آئے گا اس کوکھلے دل سے قبول کریں گے۔ فارم 45 پر تما م پولنگ ایجنٹس کو سائن کرنا ہوتا ہے 167 فارم ایسے ہیں جس پر سائن نہیں ہوئے۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ آج کے فیصلے پر کسی قسم کی مایوسی نہیں ہے ۔مسلم لیگ نون نے آر او کو درخواست دی اس نے عدم شواہد کی وجہ سے ان کی درخواست مسترد کی تھی وہ اُن کا اپنا استحقاق تھا الیکشن کمیشن نے جو الاؤ کی ہے اس کو چیلنج نہیں کریں گے لیکن ڈیفنڈ کرنا ہمارا حق تھا اور جو فیصلہ دیا گیا ہے اُس کو قبول کرتے ہیں۔ یہ ایک اچھی مثال قائم ہوگی کہ آئندہ بھی اگر کسی آراو کے پاس کوئی شواہد نہ بھی ہوں اور دوہ دوبارہ گنتی کی درخواست دے تو دوبارہ گنتی ہوجائے لیکن بدقسمتی سے ایسا ماضی میں کئی حلقوں میں نہیں ہوا ہے۔ مسلم لیگ نون جانتی ہے وہ الیکشن ہاری ہے لیکن وہ اپنی جھینپ مٹانے کے لیے یہ سب کر رہے ہیں بہرحال کوئی مسئلہ نہیں ہے اگر وہ سمجھتے ہیں دوبارہ گنتی سے اُن کی تشفی ہوجائے گی تو ضرور ہولیکن انہیں شرمندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بانی زندگی ٹرسٹ شہزاد رائے نے کہا کہ ضروری ہے جو آپ اپنے بچوں کے لیے پسند کرتے ہیں۔

تازہ ترین