راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 4گاڑیوں، ایک رکشے، 20موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اورنقدی سے محروم ہوگئے ۔ تھانہ ائرپورٹ کو راجہ وہاب نے بتایا کہ گلزارقائدمیں اپنے گھرکے گیٹ پر اپنے بھائی سلیمان کے شور شرابے کی آواز سنائی دی ، دو لڑکے موٹر سائیکل پر سوار میرے بھائی سےگتھم گتھا ہوکرموبائل چھیننے کی کوشش کررہے تھے میں چھڑانے کیلئے آگے بڑھا تو دونوں لڑ کوں میں سے ایک نے پسٹل سے زمین پر فائر کیا جوزمین کو ہٹ کر کے میری چھاتی اور بازو پرلگا۔ تھانہ نصیرآبادکو سیف الرحمٰن نے بتایاکہ بجنیال گاؤں کے قریب 2 مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ہماری گاڑی کو روکا اور اسلحہ کی نوک پردو موبائل اور15ہزار روپے چھین کر فائرنگ کرتے ہو ئے فرار ہو گئے۔تھانہ ریس کو رس کو محمد سلیمان نے بتایا کہ قاسم مارکیٹ اشارے پر2 موٹرسائیکل سوار اسلحے کی نوک پر موبائل چھین لیا ملزموں نے ہم پر فائر بھی کیا۔ تھانہ سول لائن کو شمائلہ کوثر نے بتایا کہ میں مریڑ حسن سٹاپ پر کھڑی تھی کہ ایک ہائی ایس آئی میں سیکنڈ سیٹ پر بیٹھ گئی، جہاں پر پہلے سے دو عورتیں بیٹھی ہوئی تھیں جبکہ ایک عورت پچھلی سیٹ پر بیٹھی ہوئی تھی جب گاڑی چلی تو پچھلی سیٹ والی عورت آکر میرے ساتھ بیٹھ گئی جب کچہری سٹاپ کراس کیا تو تینوں عورتوں اور کنڈیکٹر نے مجھے پکڑ لیا اور زبردستی انہوں نے میرے بائیں ہاتھ سے میری چار طلائی چوڑیاں اتار لیں اور مجھے گالف کلب کے پاس نیچے دھکا دے کر فرارہوگئے۔ تھانہ گوجرخان کو افضل نے بتایا کہ بینک سے 50 لاکھ روپے لیے اور 30 لاکھ روپے پوسٹ ماسٹر سموٹ کو دیے اور 20 لاکھ روپے میرے پاس تھے جن میں سے ڈیڑھ لاکھ روپے میں نے اپنی جیب میں ڈال لیے ، دو موٹرسائیکل پر سوار چارافرادآئے اور گاڑی کے سامنے موٹرسائیکل کھڑے کر دیئے ، ایک آدمی نے فائر کیا اور تھیلا مجھ سے چھین لیااور مجھ سے ڈیڑھ لاکھ روپے اورتھیلے میں موجود ساڑھے 18 لاکھ روپے اسلحہ کے زور پر چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ صدربیرونی نے اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر ایک کمرے میں کاریگروں کے ہمراہ بند کر کے گھر سے طلائی زیورات تقریباً 20 تولے، دس لاکھ روپے اور اسلحہ کی نوک پر جیب سے پچاسی ہزار روپے چھین لئے گئے۔تھانہ نصیرآباد نے ہاتھ سے موبائل کھینچ کر فرار ہو نے، دوسری واردات میں گھرسے 20 تولہ کے طلائی زیورات اور 21لاکھ روپے چوری، تھانہ سٹی نے اسلحہ کی نوک پرموبائل اور 35سوروپے چھیننے، تھانہ رتہ امرال نےگن پوائنٹ پرموٹرسائیکل چھیننے، تھانہ پیرودھائی نے 2 موبائل اور 39ہزار روپے چھین کر فرار ہو نے، دوسری واردت میں اسلحہ کی نوک پر4 موبائل اور 77سوروپے چھیننے، تیسری واردت میں3 موبائل اور 15ہزار500روپے لوٹنے، تھانہ نیوٹاؤن نے موبائل ، 4ہزارروپےاور پرائز بانڈ مالیتی30ہزار روپےچھیننے، تھانہ صادق آباد نےمو ٹر سائیکل چھین کر فرار ہو نے، تھانہ ویسٹریج نے گن پوائنٹ پر موبائل اور35سوروپے چھیننے، دوسری واردت میں دکاندار اورکمپنی سپلائی والےلڑکے سے 32ہزار روپے چھیننے، تھانہ نصیرآباد نے موبائل چھیننے، دوسری واردت میں اسلحہ کی نوک پر 4 موبائل ،3 شناختی کارڈ ، بائیک کی اصل رجسٹریشن بک، ایک لاکھ 2ہزار روپے اور د کان کی کاپی جس میں تمام د کان کا ریکارڈ تھا چھین کرفرارہونے، تیسری واردت میں موبائل چھیننے، تھانہ سول لائن نے گن پوائنٹ پر شوروم میں گھس کر سات افراد سے 6موبائل اور 2لاکھ 87ہزار روپے لوٹ کر فرار ہونے، تھانہ ائرپورٹ نے بینک سے رقم نکلوا کر جانیولے سےاسلحے کی نوک پر بیگ چھیننے،جس میں 71 ہزار روپے، ضرروی کا غذات ،دو مو با ئل تھے، دوسری واردات میں 10ہزارروپے چھیننے، تھانہ صدرواہ نےموبائل اور 25ہزار روپےچھیننے، تھانہ رتہ امرال نےگھرکے تالے توڑکر ٹی وی، 20ہزارروپے اور گھریلو سامان مالیتی30ہزار چوری، تھانہ وارث خان نےموبائل چوری ، تھانہ بنی نے موبائل چھیننے، دوسری واردات میں موبائل مالیتی ایک لاکھ 80ہزار روپےچھیننے، تھانہ نیوٹاؤن نے پرس چوری ، جس میں موبائل اور 3ہزارروپے تھے، دوسری واردات میں موبائل اور15ہزار روپےچھیننے، تیسری واردات میں تھانہ نیوٹاؤن نے موبائل چوری ، چوتھی واردات میں موبائل چھیننے، پانچویں واردات میں خاتون کے پرس سے35ہزارروپے چوری ، تھانہ صادق آباد نے موبائل چھیننے،دوسری واردات میں مو بائل چوری ، تیسری واردات میں موبائل چھیننے، تھانہ صادق آباد نےمو بائل اڑانے، دوسری واردات میں موبائل چھیننے، تیسری واردات میں موبائل چھیننے، چوتھی واردات میں سرراہ نوجوان سےموبائل چھیننے، پانچویں واردات میں گھر سے موبائل چوری، تھانہ کینٹ نےموبائل اور35 ہزار کا حامل پرس چھیننے، دوسری واردات میں 2موبائل چھیننے، تیسری واردات میں پر س چوری ،جس میں موبائل،30ہزار روپے ،3 شناختی کارڈ اوراے ٹی ایم کارڈ تھا، چوتھی واردات میں پرس سے چھوٹا بٹوا نکالنے ،جس میں طلائی زیور مالیتی 5 لاکھ روپے تھے، پانچویں واردات میں موبائل چھیننے، چھٹی واردات میں موبائل چوری، تھانہ آراے بازارنے ہوٹل سے پنکھے والی موٹراور14دیگچےچوری ، تھانہ ریس کورس نےپرس چھیننے، جس میں موبائل، شناختی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ اور 10ہزار روپے تھے، دوسری واردات میں دکان کے گلے سے 15ہزار روپے چوری، تھانہ ائرپورٹ نےمو با ئل چوری، تھانہ مورگاہ نے دکان سے پرس چوری ، جس میں 35ہزارروپے اور شناختی کارڈ تھا، تھانہ صدرواہ نےموبائل چھیننے، دوسری واردات میں جنرل سٹور پر رش میں جیب میں سے موبا ئل چوری ، تھانہ مندرہ نےموبائل چھیننے، تھانہ صدربیرونی نےمکان کی ٹونٹیاں اور باتھ سیٹ وغیرہ چوری ، دوسری واردات میں گھر کے باہر سےتعمیراتی سامان چوری،تھانہ روات نےموبائل چوری کے مقدمات درج کر لئے۔