• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

او آئی سی کا اجلاس بلا کر یورپی یونین کی قرارداد مسترد کی جائے، حامد موسوی

اسلام آباد، راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے، خبر نگار خصوصی ) امیر المؤمنین حضرت علیؓ المرتضٰی کا یوم شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ۔ ماتمی احتجاجی جلوس نکالے گئے جن میں تابوت ذوالجناح علم کے تبرکات بھی شامل تھے ۔ مرکزی ماتمی احتجاجی جلوس ہیڈکوارٹر مکتب تشیع علیؓ مسجدسے نکالا گیا، جلوس کی قیادت قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کی۔ اس موقع پر میڈیا نمائندوں اور عزاداروں کے وفود سے خطاب کرتے ہوئےحامد موسوی نے کہا کہ حکومت یورپی یونین کی قرارداد پر جرأت حیدری کا مظاہرہ کرے ۔ دین و وطن کی توقیر کیلئے شعب ابی طالب کی سنت پر عمل کرنا ہوگا او آئی سی کا اجلاس بلا کر یورپی یونین کی قرارداد کو مسترد کیا جائے، عمران خان اچھے آدمی ہیں لیکن انہوں نے قبول کیا کہ ان سے بہت سی غلطیاں ہوئیں، جلوسوں پر پابندی بھی ان کی غلطی تھی۔اسلامیان عالم اللہ کی بارگاہ میں دعا کی دستک جاری رکھیں کورونا وبا سے شفا کا دروازہ کھل جائے گا ۔ ریاست مدینہ کے نام لیوا میثاق مدینہ کو اپنائیں۔ فضائل علیؓ بیان کرتے ہوئےحامد موسوی نے کہا کہ بدر، احد، خندق، حنین و خیبرہرمعرکہ میں علیؓ اسلام کے ہیرو بنے ۔دریں اثناءشہادت حضرت علی کا مرکزی جلوس تابوت سیٹلائٹ ٹائون جبکہ نیرحسین زیدی کے زیراہتمام عزاخانہ مبارک بانو موہن پورہ سے برآمد ہوا جس میں عزاداروں نے پرسہ داری میں حصہ لیا۔جلوس امام بارگاہ کرنل مقبول حسین میں اختتام پذیرہو ا ۔ قبل ازیں جلوس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سیدقمرحیدرزیدی نے کہاکہ امیر المومنین حضرت علی نے دنیا کو علم و حکمت اور عدل و انصاف کا لازوال عملی درس دیا ۔ مجلس سے مفتی باسم عباس زاہری ،سیدمطیع الحسنین کاظمی نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین