• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

جئے سندھ تحریک کے بانی، قوم پرست رہنما سائیں جی ایم سید کی آج ایک سو اٹھارہویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

کانگریس لیڈر غلام مرتضیٰ العمروف جی ایم سید برطانوی ہندوستان کے صوبۂ سندھ کے گاؤں سندھ میں 17 جنوری 1904ء  کو پیدا ہوئے۔

جی ایم سید کا شمار برِصغیر کے ان قومی رہنماؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے تحریکِ پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا، وہ 1937ء میں سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔

وہ 1941ء میں آل انڈیا مسلم لیگ کی مرکزی کونسل کے ناصرف رکن بنے بلکہ 1943ء میں مسلم لیگ کے سندھ چیپٹر کے صدر منتخب ہوئے۔

جی ایم سید نے مسلمانانِ ہند کے لیے 1940ء کی قراردادِ لاپور کی روشنی میں 3 مارچ 1943ء کو سندھ اسمبلی سے پاکستان کی حمایت میں قرارداد منظور کرائی۔

جی ایم سید ادب سے لے کر سیاست، مذہب، ثقافت، محبت سمیت مختلف موضوعات پر 50 سے زائد کتابوں کے مصنف بھی تھے۔

وہ بذاتِ خود ایک صوفیانہ شخصیت کے مالک تھے جن کو تمام مذاہب کے صوفیاء سے بے پناہ محبت اور احترام رکھتے تھے۔

خاص رپورٹ سے مزید