• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسر حسین کا اپنی موت کی خبر پر ردِعمل

اداکار یاسر حسین — فائل فوٹو
اداکار یاسر حسین — فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نے اپنی موت کی جھوٹی خبر پھیلانے والے یوٹیوبر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

یاسر حسین نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر پھیلی اپنی موت کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔

یہ اسکرین شاٹ ایک یوٹیوب ویڈیو پر ویوز حاصل کرنے کے لیے بنائے گئے تھمب نیل کا ہے جس پر لکھا ہے کہ اقراء عزیز کے شوہر اچانک انتقال کر گئے۔

فوٹو— اسکرین شاٹ
فوٹو— اسکرین شاٹ

اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری کے کیپشن میں طنز کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ خبر جس نے لگائی ہے اسے اگلی خبر اپنی والدہ کے بیوہ ہونے کی بھی لگانی چاہیے۔

کچھ ہی لمحوں میں یاسر حسین کی انسٹا اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین کی جانب سے یوٹیوبر اور اداکار دونوں پر ہی تنقید کی جا رہی ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ یوٹیوبرز کو ویوز حاصل کرنے کے لیے اس طرح تھمب نیل نہیں بنانے چاہئیں اور یاسر حسین کو بھی اپنے بارے میں پھیلی ایسی جھوٹی خبر پر ردِعمل دیتے ہوئے اخلاقیات نہیں بھولنی چاہئیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید