• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف جنرل ہسپتال ویکسی نیشن سنٹر میں بدانتظامی کی شکایات

ملتان (سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ شہباز شریف جنرل ہسپتال میں قائم ویکسی نیشن سنٹر میں بدانتظامی ،عملہ کے ناروا رویہ و سہولیات کی کمی کی شکایات سامنے آئی ہیں ،جس پر ویکسی نیشن کے لئے آنے والے افراد نے احتجاج کیا ہے اور ضلعی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کا نوٹس لیا جائے اور معاملات کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں ،سنٹر میں ویکسی نیشن کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد رجوع کررہی ہے ،مگروہاں سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لئے کوئی خاص انتظام نہیں ہے ،جبکہ ڈیوٹی پر موجود عملہ کا رویہ بھی لوگوں کے ساتھ مناسب نہیں ،جس کی وجہ سے آئے روز تکرار کے مناظر دیکھنے میں آتے ہیں،خواتین کو برابھلا کہنا اور انہیں دھکے دینا اور ویکسی نیشن سنٹرسے ہی نکال دینا معمول ہے ،جس کی شکایات بھی متعلقہ حکام کو کی گئی ،مگر اس کے خلاف کارروائی نہ ہو سکی، دوسری جانب سنٹر میں سپرٹ ،کاٹن سمیت دیگر ضروری سامان دستیاب نہیں ہے ،طبی ماہرین کے مطابق ویکسی نیشن کا انجکشن لگنے کے بعد سپرٹ لگی کاٹن کے ساتھ انجکشن والی جگہ کی صفائی ضروری ہے۔ لوگوں نے ضلعی انتظامیہ سے بھی مطالبہ کیا کہ ویکسی نیشن سنٹروں کی تعداد زیادہ سے زیادہ کی جائے ،تاکہ اس قسم کے مسائل سے بچا جاسکے، اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہبازشریف ہسپتال میں قائم ویکسی نیشن سنٹر سے ہرممکن سہولیات کی فراہمی کی جارہی ہے۔
تازہ ترین