• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی چوری پر11 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

پشاور ( جنگ نیوز ) چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئر محمدجبارخان کی خصوصی ہدایت پر ایس ای پشاور سرکل فیصل شریف کی زیرنگرانی سٹی رورل ڈویژن پشاور کے سیٹھی ٹاؤن،نشترآباد ،لالہ اور فقیرآباد سب ڈویژن کی ٹیموں نے بجلی کے ناجائز استعمال کے خلاف جاری مہم کے دوران ایل ٹی لائنوں سے کنڈے ڈال کربجلی استعمال کرنے والے 11 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی ہے ،جن افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ان میں مشاق ولد خیال گل سکنہ وزیرکالونی ،اکبرذادہ ولد یعقوب سکنہ وزیرکالونی،گل رحمان ولد سیدرحمان سکنہ وزیرکالونی ،جاوید ولد عبدالرحمان سکنہ بڈھنی ،امین ولد نزیر سکنہ فتوعبدالرحیمہ ،ایوب ولد خان میر،مزمل شاہ ولد عثمان شاہ سکنہ شنواری ٹاؤن،سیدانورولد مشرف،عدنان ولد سیدامین سکنہ گڑھی،نعمان ولد نزیر،اور فرہاد ولد عبداللہ سکنہ گڑھی شامل ہیں، جن کے خلاف پسکو کی طرف سے مزیدکاروائی شروع کردی گئی ہے،
پشاور سے مزید