پنجاب اسمبلی کے حلقہ چوراسی خوشاب میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پولنگ کا وقت شروع ہو گیا ہے۔ پولنگ شام 5 بجے تک کسی وقفے کے بغیر ہوگی۔
الیکشن کی مانیٹرنگ کے لیے دس ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ جو انتخابی نتائج جاری ہونے تک فرائض سرانجام دیتی رہیں گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق لیگی رکن ملک وارث کلو کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست پر 8 امیدواروں کے درمیان الیکشن ہوگا جن میں پی ٹی آئی کے علی حسین خان، (ن ) لیگ کے ملک معظم کلو اور پیپلزپارٹی کے غلام حبیب احمد میدان میں ہیں۔
حلقےمیں 229 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جس میں 13 کو انتہائی حساس جبکہ 43 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ 2 لاکھ 92 ہزار 687 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ یہاں مرد ووٹرز 155104 جبکہ خواتین ووٹرز 137583 ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق امن وامان قائم رکھنے کیلئے 540 رینجرز اور 2800 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ حساس پولنگ اسٹیشنوں کی مانیٹرنگ سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جائے گی۔