• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشال خان نے علی انصاری کی منگنی پر خاموشی توڑ دی

حال ہی منگنی کرنے والی شوبز جوڑی صبور علی اور علی انصاری کی منگنی پر علی انصاری کی سابقہ قریبی دوست مشال خان کو ٹرولنگ کا سامنا تھا جس پر انہوں نے ردعمل دیا ہے۔

اداکارہ مشال خان نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے صبور علی اور علی انصاری کو منگنی کی مبارکباد دی اور ٹرول کرنے والوں کو چُپ کروادیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’یہ بہت افسوسناک ہے کہ وہ لمحہ جو کسی بھی جوڑی کیلئے خوش آئند ہو سکتا ہے اسے ہم بیکار گپ شپ میں تباہ کردیتے ہیں۔‘

مشال خان نے لکھا کہ ’مجھے معلوم ہوا ہے کہ مجھے علی انصاری اور صبور کی منگنی کے معاملے پر بلاوجہ گھسیٹا جارہا ہے۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ میں دونوں کی منگنی پر نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں اور دونوں کے بہتر مستقبل کیلئے دعا گو ہوں۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ہمیں کسی دوسرے کے یادگار لمحات کو یوں بیکار باتوں سے خراب نہیں کرنا چاہئے۔

یاد رہے کہ صبور سے منگنی سے قبل مشال خان علی انصاری کی قریبی دوست شمار کی جاتی تھیں اور دونوں کی شادی کی خبریں بھی زبان زدِ عام و خاص تھیں بعد ازاں دونوں میں نامعلوم وجوہات پر بریک اپ ہوگیا تھا۔

تازہ ترین