• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نعمان اعجاز کا بل گیٹس کی طلاق پر دلچسپ تبصرہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نعمان اعجاز نے مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے تیسرے سب سے امیر ترین آدمی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس کی علیحدگی پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

اداکار نعمان اعجاز نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی جوانی کی ایک تصویر شئیر کی ہے۔

یہ تصویر شئیر کرتے ہوئے نعمان اعجاز نے لکھا کہ ’جوانی پھر نہیں آنی۔‘


اداکار نے بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس کی علیحدگی کے بارے میں مزاحیہ انداز میں بات کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر بل گیٹس پاکستانی ہوتا تو بریکنگ نیوز ہمارے میڈیا پر یہ ہوتی۔‘

نعمان اعجاز ن نے مزید لکھا کہ ’جو اپنا گھر نہ چلا سکا وہ کمپنی کیا چلائے گا۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام کے ذریعے اپنے 27 سالہ ازدواجی رشتے کے اختتام کا اعلان کیا گیا تھا۔

تازہ ترین