• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تباہی سرکار 1.2 ارب ڈالر کی گندم درآمد کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے، شیری رحمان

پی پی رہنما، سینیٹر شیری رحمان کا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ تباہی سرکار 1.2 ارب ڈالر کی گندم درآمد کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

شیری رحمان نے اپنے ایک بیان میں گندم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏ملک بھر میں گندم کی کٹائی ابھی مکمل ہوئی ہے، مئی میں گندم درآمد کرنے کا مطلب ملک میں پورا سال گندم بحران رہے گا۔

شیری رحمان نے کہا ہے کہ ابھی مقامی گندم کی مارکیٹ میں رسائی یقینی بنائی جاتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ غذائی درآمدی بل اس سال 55 فیصد بڑھ کے 6.12 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے، غذائی درآمدی بل بڑھنے کی بنیادی وجہ چینی اور گندم کی درآمد ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی مافیا اشیائے خوردونوش کی ذخیرہ اندوزی کر رہی ہے، ماضی میں مقامی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے کبھی کسی حکومت نے گندم اور چینی درآمد نہیں کی۔

تازہ ترین