• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور بخاری کا نازیبا زبان استعمال کرنے والی خواتین کیخلاف ایکشن

اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے اپنے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والی خواتین کیخلاف ایکشن لے لیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہاں انسٹاگرام پر کچھ  خواتین میرے خلاف نازیبا زبان استعمال کررہی ہیں اور مجھے برا بھلا کہہ رہی ہیں۔

سابقہ اداکارہ نے لکھا کہ میں ایسے تمام اکاؤنٹس کو یہاں رپورٹ کررہی ہوں اور پھر ان کیخلاف باضابطہ طور پر کورٹ میں کیس کروں گی۔

نور نے اپنی پوسٹ میں دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ وہ ایسی تمام خواتین کو ڈھونڈ لیں گی لہذا مستقبل میں محتاط رہا جائے۔


اس سے قبل نور بخاری نے جلد اس وبا سے نجات کی امید ظاہر کرتے ہوئے پوسٹ کی تھی کہ سُنا ہے حضور ﷺ کے شہر میں رحمت برسی ہے، دل کہہ رہا ہے رحمت ہونے والی ہے، معافی ملنے والی ہے، یہ وبا جانے والی ہے۔

تازہ ترین