• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دل کہہ رہا ہے کہ وبا جانے والی ہے: نور بخاری

اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی نور بخاری کا کہنا ہے کہ ان کا دل کہتا ہے کہ اب معافی ملنے والی ہے اور وبا جانے والی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جاری پیغام میں کہا کہ سُنا ہے حضور ﷺ کے شہر میں رحمت برسی ہے، دل کہہ رہا ہے رحمت ہونے والی ہے، معافی  ملنے والی ہے، یہ وبا جانے والی ہے۔


نور بخاری نے کہا کہ دل سے کہیں آمین اور توبہ کر کے شرمندہ ہوجائیں، معافی مانگیں معافی مل جائے گی۔

آخر میں انہوں نے لکھا کہ ’سرکار ﷺ رحمت کریں ہم پر۔‘


حال ہی میں   نور بخاری کی نعت ’میرے کملی والے‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگئی تھی۔

نور بخاری نے انسٹاگرام پر اپنے نعتیہ کلام کی ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میرے کملی والے میری پہلی نعت ہے جو میں نے رسول اکرم ﷺؑ کی محبت میں لکھی ہے۔

تازہ ترین