• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا میں کورونا ٹیسٹ کے نام پر فراڈ، حکام کا ایکشن

انڈونیشیا میں کورونا وائرس ٹیسٹ کے نام پر فراڈ کے خلاف حکام نے ایکشن لے لیا، دوا ساز کمپنی کی جانب سے nasal swab ٹیسٹ کٹس کو دوبارہ دھو کر استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کوالانامو (Kualanamu) ائیرپورٹ پر تقریباً 9 ہزار مسافروں پر استعمال شدہ ٹیسٹ کٹس دوبارہ استعمال کی گئیں۔

فراڈ میں ملوث سرکاری دوا ساز کمپنی کے عملے کے 5 ملازمین گرفتار کرلئے گئے۔ دواساز کمپنی مسافروں کو کوالانامو ائیرپورٹ پر اینٹی جن ریپیڈ ٹیسٹ کی سہولت فراہم کررہی تھی۔

پولیس کے مطابق ٹیسٹ کے نام پر دھوکا دسمبر سے جاری تھا۔ کمپنی کے خلاف جعلی نتائج جاری کرنے کی مسافروں کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کی۔

اسپیشل آپریشن میں مسافر کے بھیس میں پولیس افسر نے ٹیسٹ کے نام پر فراڈ کا سراغ لگالیا۔ چھاپہ مارکر ٹیسٹ کی جگہ سے متعدد استعمال شدہ کٹس برآمد کرلیں۔ Recycled ٹیسٹ کٹس استعمال کرنے پر کمپنی کو مسافروں کی جانب سے مقدمے کا سامنا ہے۔

تازہ ترین