• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز نے خواتین کرکٹرز ڈولپمنٹ پروگرام کا اعلان کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز نے ملک میں کرکٹ کے فروغ کیلئے خواتین کرکٹرز کیلئے پلیئر ڈولپمنٹ پروگرام کا اعلان کردیا ۔ ویمن پلیئر ڈولپمنٹ پروگرام لاہور قلندرز اور حکومت پنجاب کی مشترکہ کاوش ہے لیکن اس سے دیگر صوبوں کے کھلاڑی بھی مستفید ہوسکیں گی۔ پروگرام کے تحت ستمبر میںکراچی، کوئٹہ، پشاور، راولپنڈی، ملتان اور لاہور میں خواتین کرکٹرز کیلئے ٹرائلز ہوں گے جس کے بعد منتخب کرکٹرز کے درمیان ٹورنامنٹ ہوگا اور بہترین کرکٹرز کو منتخب کرکٹ آسٹریلیا بھیجا جائے گا۔ لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف رانا کا کہنا تھا کہ خواتین کرکٹرز کیلئے پلیئر ڈولپمنٹ پروگرام کا اعلان ان کیلئے فخر کی بات ہے، اس پروگرام سے ملک میں مزید ٹیلنٹیڈ کرکٹرز ملیں گے۔ وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام سے ملک میں خواتین کو خود مختار بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ امید ہے لاہور قلندرز کا ویمن پلیئر ڈولپمنٹ پروگرام خواتین کرکٹرز کو ایک ایسا روڈ میپ دے گا جس سے وہ دنیا کی ٹاپ پلیئرز میں شامل ہوجائیں گی۔

تازہ ترین