• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافت کرنے والے تمام سرکاری ملازمین کے ایکریڈیشن کارڈ منسوخ کئے جائیں، سندھ ہائی کورٹ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ نے حکم دیا ہے کہ سرکاری ملازمت کے باوجود صحافت کرنے والے تمام سرکاری ملازمین کے ایکریڈیشن/انفارمیشن کارڈ منسوخ کئے جائیں‘محکمہ اطلاعات سندھ ‘پریس کلب کی باڈیز میں شامل سرکاری ملازمین عہدیداروں کی ممبرشپ ختم کرانے کے عدالتی احکامات پرایک ماہ میں عملدرآمد کرکے رپورٹ پیش کرے‘ عدالت نے سندھ حکومت کے تمام محکموں کے سیکریٹریز کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کاحکم دیدیاہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ میں 2017ءمیںدائر آئینی درخواست میں کہاگیا تھا کہ نوابشاہ پریس کلب پر سرکاری ملازمین نے محکمہ اطلاعات سندھ کی جانب سے جاری کردہ ایکریڈیشن کارڈ کی بنیاد پر ممبرشپ حاصل کرکے قبضہ کرلیاہے۔ بدھ کو سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ نے حکم دیاہے کہ صحافت کرنے والے تمام سرکاری ملازمین کے ایکریڈیشن/انفارمیشن کارڈ محکمہ اطلاعات فوری طورپر منسوخ کرے اورایسے سرکاری ملازم جو پریس کلبز میں عہدیدار ہیں ان کی پریس کلبز کی ممبرشپ منسوخ کرائی جائے عدالت نے سندھ حکومت کے تمام 22 محکموں کے سیکریٹری کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کاحکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔

تازہ ترین