• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، جنوبی ایشیا میں بدترین انسانی بحران روکنے کیلئے عالمی ایکشن کا مطالبہ

نئی دہلی، کراچی(اے ایف پی، نیوز ڈیسک)عالمی اداروں ریڈ کراس اور ہلال احمر نے خبردار کیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں کورونا سے بدترین انسانی بحران روکنے کیلئے عالمی ایکشن کی ضرورت ہے ، عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ایسے اشارے ملے ہیں کہ بھارت میں کورونا کی نئی لہر پڑوسی ممالک میں پھیل رہی ہے ، نیپال میں گزشتہ ہفتے کورونا کے نئے کیسز میں 137فیصد اضافہ ہوا ہےاور 31ہزار 88کیسز سامنے آئے ، سری لنکا میں کورونا کے نئے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ، ایران میں بھی کورونا وائرس کی نئی بھارتی قسم سامنے آگئی ہے ، ایرانی حکام کے مطابق کورونا وائرس کی بھارتی قسم کے 3کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں ، دوسری جانب بھارت میں 24گھنٹوں میں مزید3لاکھ83ہزار افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئےجبکہ اسی دوران 3780ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں، بھارتی حکام نے کہا ہے کہ بھارت کورونا وائرس کی مزید نئی لہروں کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہنا ہوگا جس کیلئے دیگر ممالک سے مزید آکسیجن درآمد کرنے کی ضرورت ہوگی ، عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز دنیا میں کورونا سے ہونے والی ہر چوتھی موت بھارت میں ہوئی جبکہ تقریباً ہر دوسرا متاثر ہونے والا شخص بھارتی شہری ہے ، دنیا بھر میں گزشتہ ایک ہفتے میں کورونا کے 57لاکھ نئے کیسزسامنے آئے جبکہ 93ہزار اموات ہوئیں جن میں سے 26لاکھ کیسز بھارت میں سامنے آئے اور 23ہزار 231اموات ہوئیں ، علاوہ زیں بھارت میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر روڈرکو آفرن نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے فروری میں پابندیاں اٹھانے کے بعد کورونا کو پھیلنے کا موقع دیا گیا۔

تازہ ترین