• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کو تسلیم کرنے کا دباؤ مسترد کردیا، شیریں مزاری

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ‘ایجنسیاں)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے دباؤ ڈالے جانے کا انکشاف کردیا۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں شیریں مزاری کا کہنا تھاکہ بہت دباؤ آئے کہ اسرائیل کو تسلیم کرلیا جائے لیکن پاکستان نےکہاکہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی نہیں ہوسکتا اور فلسطینیوں کو ان کا حق ملنے تک اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا بھی نہیں جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ او آئی سی میں فلسطین اورکشمیر کیلئے آواز نہیں اٹھائی جاتی جبکہ پاکستان نے ماضی میں ہر مسلمان ملک کو انصاف دلوانے کیلئے آواز اٹھائی، ماضی میں مسلم امہ کی مسلمان ممالک کے انصاف کیلئے کھڑے ہونا روایت رہی ہے۔شیریں مزاری کا کہنا تھاکہ بھارت اور اسرائیل نے انسانی حقوق کے قوانین کی دھجیاں اڑادی ہیں، لگتا ہے امریکا میں صدر جو بائیڈن کے آنے سے خاص تبدیلی نہیں آئے گی، فلسطین سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ اورجو بائیڈن کے درمیان فرق نظر نہیں آرہا۔

تازہ ترین