اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ الحمد للہ ایک دن میں ویکسین لگنے کی تعداد کل 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہےکہ لوگوں کے رجسٹر کرنے کی رفتار میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اب تک رجسٹر ہونے والوں کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن افراد کی عمر 40 سال یا اس سے زیادہ ہے وہ جلد رجسٹریشن کرایں اور ساتھ ہی ساتھ حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد بھی جاری رکھیں۔