لاہور( نمائندہ جنگ)منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کی حاضری کے لیے نمائندہ مقرر کردیا گیا ۔احتساب عدالت لاہور نے نصرت شہباز کی جانب سے چوہدری نواز ایڈووکیٹ کو حاضری کے لیے نمائندہ مقرر کرلیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ کاتحریر ی حکم نامہ موصول ہونے کے بعد احتساب عدالت نے نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کا حکم نامہ کالعدم قرار دیدیا تھا۔احتساب عدالت کے ایڈمن جج شیخ سجاد احمد نے نصرت شہباز کا نمائندہ مقرر کرنے کا حکم دیا ۔