• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری سمیت تمام سیاحتی مقامات 8 مئی سے بند کرنے کا فیصلہ، وزیر اعلیٰ پنجاب


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عید تعطیلات کے دوران مری سمیت تمام سیاحتی مقامات بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ 8 سے 16 مئی تک مری اور صوبے کے دیگر سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقامات بند کرنے کا فیصلہ کورونا صورتحال کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہری تعطیلات کے دوران گھروں میں رہیں۔

تازہ ترین