ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹریونیورسٹیز نے وفاقی وزیر تعلیم سے نیا سیمسٹر شروع کرنے کا مطالبہ کردیا۔
چئیرمین چوہدری عبدالرحمان نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے نام نئے سیمسٹر کے آغاز سے متعلق خط لکھ دیا۔
دوسری جانب گزشتہ روز وزرائے تعلیم کی بین الصوبائی کمیٹی نے آئی بی سی سی کی اگلی کلاسوں میں نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبہ کو ترقی دینے اور میٹرک اور انٹر کے صرف اختیاری مضامین میں امتحانات دینے کی تجویز کو مسترد کردیا۔
آئی بی سی سی کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے منگل کو یہ تجویز پیش کی تھی۔