• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راحم پردیسی نے بیگمات اور بچوں کیساتھ نئی تصویریں شیئر کر دیں

پاکستان کے معروف یوٹیوبر راحم پردیسی المعروف ’نسرین‘ کے ہاں گزشتہ دنوں ہی ننھے مہمان کی آ مد ہوئی ہے جس کے بعد راحم پردیسی کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی دونوں بیگمات اور 4 بچوں کے ہمراہ نئی تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔

راحم پردیسی کا مزاحیہ کردار ’نسرین‘ کا تو ہر کوئی دیوانہ ہے مگر اصل راحم کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اُن کی دو بیویاں اور 4 بچے ہیں۔

راحم پردیسی کی دوسری بیوی کے ہاں حال ہی میں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے ’زیان‘ رکھا ہے ۔


راحم پردیسی کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا فینز کے ساتھ اپنی حالیہ فیملی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس میں اُنہیں اپنی دونوں بیویوں اور نوازائیدہ بچے سمیت 3 بچوں کے ساتھ خوشگرا موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

راحم پردیسی کی ان خوبصورت فیملی تصویروں پر تا حال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جس میں اُن فین و فالوورز سمیت یو ٹیوب فیملی کے دوستوں کی جانب سے بھہ خوب مبارکباد دی جا رہی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید