• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمبلیاں توڑنے کا کوئی فارمولہ زیر غور اور حکومتی ترجیح میں شامل نہیں، فردوس عاشق


وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کا کوئی فارمولہ زیر غور اور حکومتی ترجیح میں شامل نہیں ہے۔

لاہور میں فردوس عاشق اور سینیٹر اعجاز چودھری  نے مشترکہ  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے 2018 کے مقابلے میں ووٹوں میں اضافہ ہوا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خوشاب کی نشست پہلے بھی مسلم لیگ ن کی تھی، پہلے کبھی ضمنی انتخاب حکومت وقت نہیں ہارا کرتی تھی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  یہ نہیں ہو سکتا ہم 7 ارب روپے کی سبسڈی دے کر بھی حکومت عوام کی گالیاں سنیں۔

انہوں نے کہا کہ  ہمیں الیکٹرانک ووٹنگ کی طرف جانا ہو گا۔

اعجاز چوہدری نے کہا کہ اسمبلیاں توڑنا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہوتی ہے۔

تازہ ترین