• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں ڈلیور کرنا ہے، ہر عہدے دار کو کارکردگی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں ڈلیور کرنا ہے، ہر عہدے دار کو کارکردگی دکھانی ہوگی۔

لاہور میں وزیر اعظم عمران خان سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے ملاقات کی جن میں سیف اللّٰہ نیازی، اعجاز چودھری، عامرکیانی اور اعجاز منہاس شریک تھے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اس ملاقات میں حکومت، پارٹی اور بیوروکریسی کے اشتراک سے عوامی سطح پرڈلیور کرنے کا میکنزم تیار کیا گیا۔


ذرائع نے بتایا کہ صوبائی اور ضلعی سطح پر کوآرڈینیشن کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی، کمیٹیوں میں پارٹی عہدیدار، ارکان پارلیمنٹ اور ٹکٹ ہولڈز شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تمام حکومتی بورڈز میں اعزازی عہدوں پر پارٹی رہنماؤں کی تقرریاں ہوں گی۔

وزیراعظم کو بیورو کریسی کے عدم تعاون کے رویے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں ڈلیور کرنا ہے، ہر عہدے دار کو کارکردگی دکھانی ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید