• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشرف صحرائی کے عزم کو صعوبتیں بھی متزلزل نہ کرسکیں، علی رضا سید

برسلز (حافظ انیب راشد )چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے سینئر رہنما اور چیئرمین تحریک حریت جموں و کشمیر محمد اشرف صحرائی کو جو جموں جیل میں طبی امداد کی عدم فراہمی کے باعث انتقال کرگئے ہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشرف صحرائی کے عزم کو قیدو بند کی صعوبتیں بھی متزلزل نہ کرسکیں،انہوںنے کہاکہ ہم کشمیری قیدیوں کے ساتھ بھارت کے ناروا رویے کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ خاص طور پر یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ اشرف صحرائی کو جیل میں میڈیکل سہولیات تک رسائی نہ دے کر اور مناسب صحت افزا ماحول فراہم نہ کرکےبے دردی سے مارا گیا ہے۔ وہ کافی دنوں سے سخت بیمار تھے لیکن انہیںتاخیر سےاسپتال لایاگیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔انہوں نے کہاکہ اشرف صحرائی ایک عظیم حریت رہنماء تھے۔ ہمیں بھارتی جیل میں ان کی وفات پر بہت دکھ اور رنج ہے۔چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے مزید کہاکہ باقی کشمیری قیدیوں جن میں اہم حریت رہنماء شبیراحمد شاہ، یاسین ملک، مسرت عالم، آسیہ اندرابی، ایاز اکبر اور فاروق ڈار بھی شامل ہیں کی زندگیوں کو بھی خطرہ ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی مختلف جیلوں بشمول بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں کورونا کی بڑھتی ہوئی وبا کی وجہ سے کشمیری قیدیوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ اس لیے ہم بھارتی جیلوں میں تمام کشمیری قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے کہاکہ کشمیری قیدیوں کی جانوں کو بچانے کے لیے ان کی فوری رہائی ضروری ہے۔انہوں نے عالمی برادری، خاص طور پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں بشمول ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ریڈکراس کی عالمی کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی جیلوں میں قید کشمیریوں کی فوری رہائی کے لیے کوشش کریں۔
تازہ ترین