• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کا 60 سال سے زائد عمر اور بیمار و معذور افراد کو گھر پر ہی کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ‏حکومت سندھ نے 60 سال سے زائد عمر اور بیمار و معذور افراد کو ان کے گھروں پر ہی کورونا ویکسین لگانے کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ محکمہ صحت سندھ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت سندھ این جی او امن ہیلتھ کے تعاون سے گھر گھر جاکر کورونا ویکسینیشن کے عمل کو یقینی بنایا جائے گی، ویکسین لگانے کا عمل ابتدائی طور پر کراچی اور حیدرآباد میں شروع کیا جائے گا جبکہ یہ سہولت صرف گھر میں پابند افراد کے لئے ہے، ہوم ویکسینیشن ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر (ڈی ایچ او) کے ذریعے شیڈول کی جائے گی، گھر میں ویکسینیشن کروانے کے خواہشمند افراد سیل فون سے براہ راست 9123 یا 1025 اور لینڈ لائن نمبر 021111119123پر رابطہ کرکے تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین