• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ،صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کے بل اور جبری گمشدگی (فوجداری قانون تر میمی بل ) کی منظوری

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) و فاقی کا بینہ نے صحافیوں او میڈیا ہروفیشنلز کے تحفظ کے بل اور جبری گمشدگی ( فوجداری قانون تر میمی بل ) کی منظوری دیدی ہے۔ یہ منظوری کا بینہ نے سرکولیشن کے ذ ریعہ دی ہے۔ وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ دونوں بل اب قومی اسمبلی کے آئندہ سیشن میں پیش کئے جائیں گے۔ انہوں نے دونوں بلوں کی سپورٹ کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے وعدے پورے کرتی ہے۔

تازہ ترین