• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام، مارکیٹوں میں رش

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں جمعرات کو بدترین ٹریفک جام رہا ،شہرکی مختلف سڑکوں پرگاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے لوگوں کوشدید مسائل کاسامناکرناپڑا۔ حکومت کی جانب سے 8مئی سے لاک ڈاؤن کے اعلان جب کہ جمعہ اورہفتہ کو ہفتہ وارتعطیلات کی وجہ سے جمعرات کوآخری ورکنگ ڈے خیال کرتے ہوئے عوام کی بڑی تعداد نے عیدکی خریداری کے لئے بازاروں اورشاپنگ مالز کارخ کیا، اس سلسلے میں راجہ بازار،دیگربازاروں اورمارکیٹوں سمیت اندرون شہر اورکینٹ کے تجارتی مراکزمیں رش دیکھنے میں آیاباالخصوص راولپنڈی کے مضافات سے بڑی تعدادمیں خریداروں کی آمدنے ٹریفک نظام کو بری طرح مفلوج کردیا اورمری روڈ اوراس سے ملحقہ سڑکوں ٹیپوروڈ،لیاقت روڈ،راجہ بازار، راشد منہاس روڈ ، مریڑچوک ،گوالمنڈی روڈ،اقبال روڈ،راول روڈ ، ڈبل روڈ ، کمرشل مارکیٹ ،صدر،کشمیرروڈ،ٹینچ بھاٹہ ،بنک روڈ ، آدم جی روڈ ،اڈیالہ روڈ اور اوردیگرشاہراؤں پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ عوامی حلقوں کاکہناہے کہ ٹریفک کی روانی برقراررکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ ،سٹی ٹریفک پولیس ،بلدیاتی اداروں اورتاجرتنظیموں کومل بیٹھ کرلائحہ عمل مرتب کرناچاہئیے اوراس حوالے سے فوری اورمؤثراقدامات کی ضرورت ہے ۔
تازہ ترین