• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضم اضلاع کو فنانس کمیشن میں شامل کرنے کیلئے توجہ دلاؤ نوٹس

پشاور(سٹاف رپورٹر) خیبرپختونخوا اسمبلی میں ضم شدہ قبائلی اضلاع کو فنانس کمیشن میں شامل کرنے کیلئے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا گیا ہے، ضلع مومند سے اے این پی کے رکن نثار مومند کی جانب سے جمع کردہ توجہ دلائو نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انضمام کے بعد صوبائی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ضم اضلاع کو فنانس کمیشن میں شامل کیا جائے۔گذشتہ تین سالوں سے ضم اضلاع کو فنانس کمیشن میں شامل نہیں کیا گیا۔اس بار بھی بروقت فیصلہ نہ کیا گیا تو آئندہ مالی سال کیلئے ضم اضلاع کے محروم رہ جانے کا خدشہ ہے۔نوٹس کے ذریعے مطالبہ کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی ضم اضلاع کو فوری طور پر فنانس کمیشن میں شامل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔
پشاور سے مزید