• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا آپ کو بھی طلبہ کا درد نظر نہیں آتا؟ وقار ذکاء کا وزیراعظم عمران خان سے سوال

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان وقار ذکاء نے وزیراعظم عمران خان سے طلبہ کے بارے میں سوال کیا کہ کیاکیا آپ کو بھی طلبہ کا درد نظر نہیں آتا؟

میزبان وقار ذکاء نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر تعلیم شفقت محمود کے امتحانات منسوخ نہ کرنے کے فیصلے کا ردّ عمل دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے۔

وقار ذکاء نےٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے یقین نہیں آتا کہ شفقت محمود انا کا گوڈزیلا بن رہے ہیں۔‘

وقار ذکاء نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا آپ کو بھی طلبہ کا درد نظر نہیں آتا؟‘

واضح رہے کہ وُزرائے تعلیم کی بین الصوبائی کمیٹی نے آئی بی سی سی (انٹر بورڈز کمیٹی آف چیئر مین) کی اگلی کلاسوں میں نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبہ کو ترقی دینے اور میٹرک اور انٹر کے صرف اختیاری مضامین میں امتحانات دینے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر امتحانات کو دو مراحل میں منعقد کرنے کی تجویز سے اصولی طور پر اتفاق کیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں دسویں اور بارہویں کلاس کے امتحانات کا پہلا مرحلہ جولائی میں جبکہ دوسرے مرحلے میں نویں اور گیارہویں کلاس کے کاغذات اگست یا ستمبر میں ہوں گے۔ 

تازہ ترین