• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں 32 لاکھ 25 ہزار شہریوں کی ویکسین مکمل

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کا عمل جاری ہے جس کے تحت اب تک  تقریباً 32 لاکھ 25 ہزار شہری ویکسین لگوا چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں ساڑھے 16 لاکھ افراد جبکہ  سندھ میں7 لاکھ10 ہزار سے زیادہ افراد ویکسین لگوا چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں 4 لاکھ 85 ہزار500افراد اور پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 81 ہزار افراد نے ویکسین لگوائی ہے۔

اسی طرح آزاد کشمیر میں 1 لاکھ 45 ہزار اور گلگت بلتستان میں 71 ہزار افراد کو ویکیسن لگائی جا چکی ہے جبکہ بلوچستان میں ویکسینیشن کا عمل انتہائی سُست روی کا شکار ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بلوچستان میں اب تک صرف ساڑھے 43 ہزار کے قریب افراد ویکسین لگوا سکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نجی شعبے میں اب تک 44ہزار افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔

تازہ ترین