• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں اظہرعلی کی سنچری


پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین اظہر علی نے زمبابوے کے خلاف   کھیلتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ میں شاندار سنچری بنا ڈالی۔

اظہرعلی نے 198 گیندوں پر 15 چوکوں کیساتھ سنچری اسکور کی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز  اظہرعلی کی ٹیسٹ کیرئیر میں یہ 18ویں جبکہ زمبابوے کے خلاف پہلی سنچری اسکور ہے۔

اس سے قبل زمبابوے کے خلاف ہرارے ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنر عمران بٹ کے 2 رن پر آؤٹ ہونے کے بعد عابد علی اور اظہر علی نے محتاط انداز میں کھیلنے کا مظاہرہ کیا اور اسکور کو آگے بڑھایا۔

اس دوران اظہر علی نے اپنے کیریئر کی اٹھارویں سنچری اسکور کی۔ جبکہ عابد علی نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

 پاکستان کی جانب سے 36 سالہ تابش خان کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے انہیں فہیم اشرف کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین