• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان اور زمبابوے  کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے  ٹیسٹ میچ میں اظہر علی کے بعد نوجوان بیٹسمین عابد علی نے بھی اپنی سنچری مکمل کرلی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عابد علی نے 224 گیندوں پر 14 چوکوں کے ساتھ سنچری بنائی۔

عابد علی نے اپنے  ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری اسکور کی ہے۔

اس سے قبل عابد علی کے زوردار اسٹروک پر زمبابوے کے کھلاڑی کائیا زخمی ہوگئے۔

ہرارے میں کھلیے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے دوران عابد علی کے شارٹ کی گیند شارٹ لیگ پر فیلڈنگ کرنے والے کائیا کی ران پر لگی۔

جس کے بعد کائیا کو اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا۔

زمبابوے کے خلاف ہرارے ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنر عمران بٹ کے 2 رن پر آؤٹ ہونے کے بعد عابد علی اور اظہر علی نے محتاط انداز میں کھیلنے کا مظاہرہ کیا اور اسکور کو آگے بڑھایا۔

اس دوران اظہر علی نے اپنے کیریئر کی اٹھارویں سنچری اسکور کی۔ جبکہ عابد علی نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

پاکستان کی جانب سے 36 سالہ تابش خان کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے انہیں فہیم اشرف کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین