• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


عید سے پہلے کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا۔

کورنگی میں دودھ کی دکان پر دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات سامنے آگئی، ملزمان باآسانی دکان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

دوسری طرف لیاری نیا آباد میں ڈاکوؤں کو لوٹ مار سے روکنے کی کوشش کرنے والے پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔


ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والا اہلکار 25 سال کا معیز 4 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔

شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کم نہ ہوسکیں، گزشتہ روز ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول ہوگئی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے پینٹ شرٹ میں ملبوس 2 مسلح ملزمان دکان میں گھسے اور اسلحے کے زور پر دکاندار کو لوٹا۔

فوٹیجز میں دیکھا جاسکتا ہے کے ملزمان ڈکیتی کی واردات کرکے باآسانی فرار ہوجاتے ہیں۔

ایک ملزم نے کیپ اور دوسرے نے ماسک سے چہرا چھپا رکھا تھا۔

واردات کی واضح سی سی ٹی وی فوٹیج ہونے کے باجود پولیس ملزمان کو پکڑنے میں تاحال ناکام ہے۔

تازہ ترین