• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان ریلوے کا عید آپریشن شروع ہوگیا، اپنوں کے ساتھ عید منانے والوں کو لے کر پہلی عید اسپیشل ٹرین رات 8 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگئی۔

پاکستان ریلوے عید آپریشن کے تحت 10 اسپیشل ٹریینیں چلائے گا، آج سے 10 مئی تک روزانہ رات 10 بجے کراچی سے لاہور کے لیے اسپیشل ٹرین روانہ ہوگی۔

پاکستان ریلوے کے عید آپریشن کا آج سے آغاز ہوگیا، دس اسپیشل ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق آٹھ اسپیشل ٹرینیں کراچی اور لاہور کے درمیان چلائی جائیں گی۔

ایک ٹرین کراچی سے راولپنڈی اور ایک کراچی سے ملتان تک چلے گی، آج سے گیارہ مئی تک لاہور سے کراچی کے لیے بھی روزانہ رات 8 بجے اسپیشل ٹرین چلے گی۔

تازہ ترین