• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیاء کپ : سری لنکن کبڈی ٹیم لاہور پہنچ گئی

Sri Lankan Kabaddi Team Reached Lahore For Asia Cup
ایشیاء کپ میں شرکت کے لیے سری لنکن کبڈی ٹیم لاہور پہنچ گئی،ایشیاء کپ کے میچز آج سے واہ کینٹ میں شروع ہوں گے۔

ایشیاء کپ میں شرکت کے لیےآنے والی سری لنکن کبڈی ٹیم میں 14 کھلاڑی اور دو آفیشلز شامل ہیں ، ٹیم غیر ملکی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچی۔

کبڈی فیڈریشن کے عہدیداروں نے ایئر پورٹ پر سری لنکن ٹیم کا استقبال کیا۔

ایشیاء کپ آج سے واہ کینٹ میں شروع ہوکر 6 مئی تک جاری رہے گا۔

ایشیا کبڈی کپ میں6 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں پاکستان ، بھارت، سری لنکا ، افغانستان ، ایران اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں۔
تازہ ترین